پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہےکہ وہ اپنا عہدہ نہیں چھوڑ رہے۔
صحافیوں سے ویڈیو لنک پر گفتگوکرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کے عہدے کو سیاست سے منسلک نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 6 ماہ قبل چیئرمین بننےکی پیشکش کررکھی تھی، آپشنز ہیں اور چیئر مین کا عہدہ نہیں چھوڑرہا۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کوئی یہ بھی نہ سوچے کہ میں کرسی سے چمٹا ہوا ہوں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میرا عمران خان کے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹنے کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔