نذیر چوہان کی ترین گروپ سے علیحدگی کے بعد آج ترین گروپ کے فعال رہنماؤں نعمان لنگڑیال، خواجہ داؤد سلمانی اور عبد الحئی دستی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تمام رہنماؤں نے عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت کے تمام فیصلوں کی حمایت اور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کے پارٹی کے تمام فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔جہانگیر ترین گروپ کے اہم رکن خرم لغاری نے بھی کل وزیراعلیٰ سے ملاقات کی تھی ۔ وزیراعلیٰ آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے مزید اراکین بھی رابطے میں ہیں اور وہ جلد وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے۔
جہانگیرترین گروپ کے متعدد رہنماؤں کا عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار
24
ستمبر 2021