پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید7افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0.92 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 598 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 411 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.92 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 7 مریض انتقال کرگئے جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 704 ہوگئی جب کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد12 لاکھ 83 ہزار 886 ہوگئی ہے۔
Statistics 27 Nov 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 44,598
Positive Cases: 411
Positivity %: 0.92%
Deaths : 7
Patients on Critical Care: 935— NCOC (@OfficialNcoc) November 27, 2021
دوسری جانب ورلڈ ہیلتھ اورگنائزیشن نے کورونا کی نئی قسم کو باعث تشویش قرار دے دیا، نئی قسم کو اومیکرون کا نام دیا گیا ہے اور اس کا تکنیکی نام بی ڈاٹ ون ڈاٹ ون فائیو ٹو نائن ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق نئی قسم میں کورونا وائرس نے بڑے پیمانے پر اپنی ہیت اور شکل تبدیل کر لی ہے اور اس وائرس میں ری انفیکشن کا خطرہ دیگر تمام اقسام سے زیادہ ہے۔کورونا کی نئی قسم کے کیسز سب سے پہلے جنوبی افریقہ میں رپورٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ میں اس قسم کی تصدیق کے بعد سے کورونا کی یہ قسم بوٹسوانا، بلجیئم، ہانگ کانگ، اور اسرائیل میں پائی گئی ہے۔دریافت ہونے والی کورونا کی نئی قسم کے جینیاتی ڈھانچے میں بہت سے تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ سائنسدانوں نے اس نئی قسم کو ہولناک وائرس قرار دیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ قسم اب تک سامنے آنے والی کورونا اقسام میں سب سے زیادہ خطر ناک ہے۔