ملک بھر میں کورونا کی مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جمعرات کے روز قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 813 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 641 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس تناسب گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 3.41 فیصد تک پہنچ گئی۔ مزید برآں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 2 مریض انتقال کر گئے، جبکہ 119 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
COVID-19 Statistics 30 June 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 18,813
Positive Cases: 641
Positivity %: 3.41%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 119— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) June 30, 2022