ترکیہ میں منکی پاکس وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ترکیہ کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کی تشخیص 37 سالہ شخص میں ہوئی ہے۔
وزیر صحت نے بتایا کہ منکی پاکس سے متاثرہ شخص کو قرنطینہ منتقل کردیاگیاہے۔
یاد رہے کہ منکی پاکس کے کیسز افریقہ کے بعد 50سےزائدممالک میں سامنے آ چکے ہیں، اس کے متعلق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا تھا کہ منکی پاکس وبا سے عالمی صحت کے نظام کو فی الحال خطرہ نہیں ہے۔