امریکا میں وفاقی مواصلاتی کمیشن کے کمشنر کا کہنا ہے کہ انہوں نےگوگل اور ایپل کو چین سے متعلقہ ڈیٹا کی سیکیورٹی کے پیش نظر اپنے ایپ اسٹورز سے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹِک ٹاک کو ہٹانے کا کہا ہے۔
کمیشن کے کمشنر برینڈن کار نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ میں نے ایپل کے سی ای او ٹِم کُک اور ایلفابیٹ سی ای او سُندر پِچائی خط لکھ دیا ہے۔ خط میں رپورٹس کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جن میں ٹِک ٹاک کی دونوں کمپنیوں کے ایپ اسٹور کی پالیسیوں کی خلاف ورزیوں کے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔
خط میں ان کا کہنا تھا کہ ٹِک ٹاک ایسی نہیں ہے جو دِکھ رہی ہے۔ یہ صرف ایک نہیں ہے جس میں مزاحیہ ویڈیوز یا میم شیئر کی جارہی ہیں بلکہ بنیادی طور پر ٹِک ٹاک نگرانی کرنے کے آلے کے طور پر کام کررہا ہے جو نجی اور حساس ڈیٹا اکٹھا کررہا ہے۔تاہم ابھی تک ایلفابیٹ، ایپل اور ٹِک ٹاک کی جانب سے کسی قسم کا موقف سامنے نہیں آیا۔
جون کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا کہ اگر ایپل اور ایلفابیٹ نے اپنے ایپ اسٹورز سے 24 تک ٹک ٹاک کو نہیں ہٹاتے تو انہیں 8 جولائی تک جواب جمع کرانا ہوگا۔
برینڈن کار کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں کمیشن کے لیے نامزد کیا تھا۔ کمیشن کی چیئر جیسیکا روزین ورسیل کو سینیٹ نے دسمبر میں مزید پانچ سالوں کے لیے تعینات کیا تھا۔