معروف ترین امریکی اداکار جانی ڈیپ نے ڈزنی کی طرف سے پیش کردہ ملین ڈالرز کی ڈیل ٹھکرادی ۔
غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے جانی ڈیپ کا کہنا تھا کہ جب ان کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کی طرف سے ان پر بدسلوکی اور گھریلو تشدد کے الزامات عائد کیےگئے تو کمپنی نے کیپٹن جیک اسپیرو کی اداکاری کیلئےجانی ڈیپ کو ہٹا کر ان کی جگہ کسی اور اداکار کو کاسٹ کرنے کا ارادہ کرلیا تھا۔
لیکن اب جب وہ ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت گئے ہیں تو ڈزنی کمپنی کی جانب سے اسی کردار کی پیشکش دوبارہ کی گئی ہے لیکن اداکار نے اسی ملین ڈالرز کی ڈیل کے بجائے اپنی عزت نفس کا انتخاب کیا ہے۔
جانی ڈیپ نے کہا ہےکہ ’’اگر ڈزنی 300 ملین ڈالر اور ایک ملین الپاکا کے ساتھ بھی آتا ہے، تو اس زمین پر کوئی بھی چیز مجھے واپس جانے اور ڈزنی کے ساتھ پائریٹس آف دی کیریبین فلم میں کام کرنے کے لئے راضی نہیں کر سکتی تھی ‘‘۔
واضح رہے کہ جانی ڈیپ نے ڈزنی کے ساتھ 2003 سے لے کر 2017 تک پائریٹس آف دی کیریبین فلم کے تمام سیکوئلز میں کیپٹن جیک کا کردار نبھاچکے ہیں۔