وزیراعظم عمران خان نے اہم وفاقی وزراء، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی اور چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکاء کا استقبال کیا۔
اجلاس میں اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجزکے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
Prime Minister @ImranKhanPTI along with key Federal Ministers, Chief Ministers of Balochistan and KP visited Inter Services Intelligence (ISI) Secretariat. pic.twitter.com/hjmECRhOUP
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) September 24, 2021