کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی

2  جولائی  2022

ملک بھر میں کورونا کی مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہفتے  کے روز قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 305 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 818 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس تناسب گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح  4.47  فیصد تک پہنچ گئی۔

مزید برآں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 4 مریض انتقال کر گئے، جبکہ  متاثرہ افراد میں سے 101 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved