ملک بھر میں کورونا کی مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ہفتے کے روز قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 755 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 650 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس تناسب گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 3.88 فیصد تک پہنچ گئی۔
مزید برآں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 2 مریض انتقال کر گئے، جبکہ متاثرہ افراد میں سے 138 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
COVID-19 Statistics 03 July 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 16,755
Positive Cases: 650
Positivity %: 3.88%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 138— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 3, 2022