برطانیہ میں زیر علاج قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس کو طبیعت بہتر ہونے پر ڈاکٹرز نے وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہیر عباس لندن کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹروں نے طبیعت میں بہتری آنے پر سابق کرکٹر کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا تاہم وہ انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں رہیں گے۔
واضح رہے کہ ایشن ڈان بریڈ مین کے نام سے مشہور اور آئی سی سی کے سابق صدر ظہیر عباس لندن آمد سے قبل دبئی میں کورونا کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد سے ان کی طبیعت مسلسل خراب رہی اور گزشتہ دنوں ان کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی۔
یاد رہے کہ 74سالہ ظہیر عباس نے اپنے کیریئر میں 78 ٹیسٹ اور 62 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، اس دوران انہوں نے کئی یادگار اننگز کھیلیں۔