پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید5افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کورونا کے 303 نئے کیسز رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح 0.81 فیصد ریکارڈ.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 36 ہزار 979 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 303 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید 05 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.81 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 946 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Statistics 28 Nov 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 36,979
Positive Cases: 303
Positivity %: 0.81%
Deaths : 5
Patients on Critical Care: 946— NCOC (@OfficialNcoc) November 28, 2021
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 75ہزار284، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار928، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار950،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار626، بلوچستان میں 33 ہزار479، آزاد کشمیر میں 34 ہزار547 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار411 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار16افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار621، خیبرپختونخوا 5 ہزار833، اسلام آباد 952، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 359 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔