ایرانی وزارت خارجہ سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تنازعات کے حل کیلئے دو طرفہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکام کے ساتھ بات چیت اچھی رہی اور دونوں ممالک نے اتفاق رائے کے ساتھ بیرونی مداخلت کے بغیر اپنے مسائل خود حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
#Iran says has good bilateral talks with Saudi Arabiahttps://t.co/StQmMUKBDW pic.twitter.com/ciKvmRs92S
— IRNA News Agency (@IrnaEnglish) September 23, 2021
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 22 ستمبر 2021ء کو اپنے ایک بیان میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اور اعتماد کی بحالی کے اقدامات کے ٹھوس نتائج سامنے آئیں گے اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کا دوبارہ آغاز ہو گا۔
یاد رہے کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں کشیدگی کے باعث مذاکرات کا سلسلہ 2016ء میں ختم ہو گیا تھاجو کہ اپریل 2021ء میں روحانی دور حکومت کے آخری ایام میں دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔ موجودہ بیانات سے امید کی جارہی ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری دیکھنے میں آئے گی۔