معروف اداکار فیصل قریشی نے ملک میں لوڈ شیڈنگ ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا طریقہ بتا دیا ہے۔
فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرنے ہوئے لکھا کہ ایک دوست کی طرف سے حکومت کو ایک تجویز ہے، اگر حکومت ہر گھر کو 5 سے 10 کلوواٹ کا سولر سسٹم اقساط کی ادائیگی پر لگا کر دے جس کا دورانیہ پانچ سال میں مکمل ہو تو ہر گھر اپنا سولر سسٹم لگا لے گا اور ملک کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے تیل پر چلنے والے پچاس بجلی گھر فوراً بند ہوجائیں گے جس سے اربوں ڈالرز کے تیل کی درآمدات کا بل ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا اور معیشت بہتر ہوجائے گی۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومتی عہدیداران اس تجویز پر غور کریں تو ہم اپنے ملک کے حالات کو بہتر کرسکتے ہیں۔