کورونا کے خطرات،سمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا یا نہیں؟ وزیر صحت کا بڑا بیان

4  جولائی  2022

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کورونا وائرس کی بڑھتی شرح کے پیشِ نظر کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کی تیاری مکمل ہے،کورونا کی ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے آگاہی مہم شروع کی جا رہی ہے، سماجی فاصلہ، سینیٹائزر اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں تاہم سمارٹ لاک ڈاون پر فی الحال غور نہیں کیا جا رہا، امید ہے کہ اس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

 وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ کورونا وائرس سے اموات کی شرح 1.5 فیصد ہے، وینٹی لیٹرز کی مناسب تعداد ہسپتالوں میں موجود ہے، ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کی تعداد پر تشویش ہے،

 انہوں نے مزید کہا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر ٹیسٹنگ کی شرح بڑھا رہے ہیں، کورونا وائرس سے ویکسینیٹڈ افراد ملک کی کُل آبادی کا 86 فیصد ہیں،عبدالقادر پٹیل نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری عید کے بعد سیاحتی مقامات پر رش سے گریز کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved