قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے 35 برس قبل ایک اعزاز اپنے نام کیا تھا جسے پی سی بی نے اپنے کلینڈر میں شیئر کیا۔
عمران خان 35 برس قبل آج کے دن ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بنے تھے۔
سابق کپتان نے 1987 میں 4 جولائی یعنی آج کے دن ہی ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 300 وکٹیں مکمل کی تھیں جس کی یادیں اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں۔
عمران خان نے لیڈز کے میدان میں انگلینڈ کے وکٹ کیپر جیک رچرڈز کو آؤٹ کرکے 300 وکٹیں پوری کی تھیں۔
1987 کے دورہ انگلینڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز میں 5 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے تھے جن میں سے ایک میچ میں پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی تھی جب کہ 4 میچز بے نتیجہ رہے تھے۔