بالی وڈ کے دو سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان 1995ء کے بعد ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ فلم میں دکھائی دیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ اور سلمان کیلئے یہ فلم رانی مکھرجی کے شوہر ادیتیا چوپڑا لکھیں گے، تاہم فلم کا نام تاحال سوچا نہیں گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس فلم کا ابتدائی خیال تیار کرلیا گیا ہے، لیکن ادیتیا فی الحال ڈائیلاگز اور اسکرین پلے پر کام کررہے ہیں جس کے مکمل ہونے کے بعد 2023ء کے آخر یا 2024ء کے آغاز میں شوٹنگ کا آغاز ہوگا۔
تاہم فلم کی کہانی 2022ء کے آخر میں مکمل ہونے کے امکانات ہیں جس کے بعد یہ شاہ رخ اور سلمان کو دکھائی جائے گی۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے آج سے 27 سال قبل سپر ہٹ فلم کرن ارجن میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
اس کے علاوہ بھی ان کی جوڑی کئی فلموں میں نظر آئی، جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کے ہمراہ مختصر کرداروں میں دکھائی دئیے، ان فلموں میں کچھ کچھ ہوتا ہے، ہر دل جو پیار کرے گا، اوم شانتی اوم، ہم تمہارے ہیں صنم زیرو اور ٹیوب لائٹ شامل ہیں۔