عمران ریاض خان کی گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑی خبر سامنے آگئی

6  جولائی  2022

سینئر صحافی عمران ریاض  خان کی گرفتاری کیخلاف درخواست کو چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے دائرہ اختیار سے باہر قرار دیتے ہوئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے عمران ریاض خان کی گرفتاری پر توہین عدالت درخواست کی سماعت کی۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، اس حوالے سے پٹشنر لاہور ہائیکورٹ کے سامنے معاملہ اٹھا سکتا ہے ، عدالت نے عمران ریاض کے وکیل کو لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔

عمران ریاض کے وکیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات کو عدالت کھولنے پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں ۔ جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کوئی بھی درخواست گزار کسی بھی وقت آئے ہم سننے کے لیے تیار ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved