سری لنکن پریمیئر لیگ کیلئے 9 پاکستانی کرکٹرز کو مختلف فرنچائزز نے منتخب کرلیا۔
سری لنکن پریمیئر لیگ میں 9 پاکستانی کرکٹرز کو مختلف فرنچائزز نے منتخب کرلیا ہے، ان میں عماد وسیم کو سب سے زیادہ 60 ہزار ڈالرز میں گال گلیڈی ایٹرز نے اپنا بنالیا۔
شعیب ملک (40ہزار ڈالر)جافنا کنگز ، آصف علی (50ہزار ڈالر)کولمبو اسٹارز، فہیم اشرف (50ہزار ڈالر) گال گلیڈی ایٹرز، ،شاہنوار دھانی (25ہزار ڈالر)جافنا کنگز کی نمائندگی کریں گے۔
حیدر علی (25 ہزار ڈالر) دمبولا جائنٹس ،اعظم خان (25 ہزار ڈالر)گال گلیڈی ایٹرز، ، عثمان شنواری (15 ہزار ڈالر)کینڈی فالکنز،سرفراز احمد (15ہزار ڈالر) گال گلیڈی ایٹرز میں شامل کیے گئے ہیں۔