بغیر ٹکٹ فلم، پاکستانی فلم پروڈیوسر کا حیرت انگیز اعلان

6  جولائی  2022

پاکستانی فلم چکر کو بغیر ٹکٹ کے دیکھنے کا مزہ لیں۔ جی ہاں اس عید پر فلم پروڈیوسر نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلم چکر کو یوٹیوب پر ریلیز کرنے جارہے ہیں۔

اس فلم کے پروڈیوسر یاسر نواز اور ندا یاسر ہیں۔ جنہوں نے انسٹاگرام پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اعلان کیا ہے کہ وہ عید پر اپنی فلم یوٹیوب پر اپلوڈ کردیں گے۔ جہاں سے شائقین اسے مفت میں دیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مداحوں کے لیے ان کا عید کا تحفہ ہے۔ یاد رہے کہ اس فلم کو پہلے عیدالفطر پر سینماؤں میں پیش کیا گیا تھا لیکن یہ مداحوں کی خاص توجہ حاصل کرنے سے قاصر رہی۔ جس کی ایک وجہ شائقین کی جانب سے پاکستانی فلموں کی بجائے ہالی ووڈ کی فلموں کو ترجیح دینا بتائی جارہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved