اٹک کی عدالت سے رہائی کے بعد عمران ریاض خان کو چکوال پولیس نے گرفتار کر لیا

7  جولائی  2022

سینئر صحافی عمران ریاض خان کواٹک میں مقدمے سے رہائی کے بعد چکوال پولیس نے گرفتارکرلیا۔

اٹک کی عدالت نے عمران ریاض کو مقدمے میں رہا کردیا  تاہم رہائی کے بعد انہیں کمرہ عدالت سے باہر موجود چکوال پولیس نے گرفتارکرلیا، جو انہیں  لے کرچکوال روانہ ہوگئی۔

اس سے قبل اٹک کی عدالت کے فاضل جج نے چکوال پولیس کی عمران ریاض کوحوالے کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی۔فاضل جج نے چکوال پولیس کو سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ چکوال پولیس نے مروجہ قانونی طریقے کار اختیار نہیں کیا،  عمران ریاض کو چکوال پولیس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔

عمران ریاض نے کمرہ عدالت کے باہر رضا کارانہ طورپر چکوال پولیس کو گرفتاری دے دی۔ عمران ریاض کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمات درج ہیں۔

راولپنڈی ڈویژن کے پولیس ترجمان نے چکوال پولیس کی جانب سے عمران ریاض کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران ریاض کیخلاف  ایف آئی آر پہلے سے درج ہے لیکن اسکو سیل رکھاگیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved