پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے 10 لاکھ عازمین کل حج اکبر کی سعادت حاصل کریں گے

7  جولائی  2022

پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے 10 لاکھ سے زائد کلمہ گو کل جمعے کے روز حج اکبر کی سعادت حاصل کریں گے ۔

عازمین حج بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب منٰی پہنچے جہاں سے کل جمعے کو  حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کیلئےمیدان عرفات روانہ ہوں گے جہاں وہ ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔

وقوف عرفات کے بعد نماز مغرب پڑھے بغیر حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ پہنچیں گے جہاں وہ ایک ساتھ مغرب اور عشا کی نمازیں ادا کریں گے۔ مزدلفہ سے شیطان کو مارنے کیلئے کنکریاں چنیں گے۔ رات کھلے آسمان تلے گزارنے کے بعد دسویں ذی الحج کو نماز فجر کی ادائیگی اور طلوع آفتاب کے فورا بعد منی روانہ ہوں گے۔

جہاں کچھ دیر آرام کرنے کے بعد جمرات جائیں گے اور بڑے شیطان کو کنکر ماریں گے۔ کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کرکے بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے۔ اسی طرح11اور 12 ذوالحج کو بڑے، درمیانے اور چھوٹے شیطان کو کنکریاں مارنا بھی مناسک کا حصہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved