عید الاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

8  جولائی  2022

محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ جڑواں شہروں سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارش کے باعث جڑواں شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ویک اینڈ کے دوران شدت کے ساتھ مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی۔

9 سے 12 جولائی کے دوران اسلام آباد، کشمیر، سوات، مانسہرہ، پشاور، مردان، صوابی اور نوشہرہ میں بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، لاہور، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 8 اور 9 جولائی کے دوران میر پور خاص، دادو، کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین میں بارش متوقع ہے۔ کوئٹہ، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، نصیر آباد، سبی، پنجگور اور تربت میں بارش ہوسکتی ہے۔

عید کے دن راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد ،کشمیر، بولان ،قلات، خضدار اور لسبیلہ کے مقامی ندی نالیوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ کشمیر، گلیات، مری، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استور اور اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مسافروں اور سیاحوں کو اس دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved