ملک بھر میں کورونا کی مثبت کیسز میں مسلسل اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جمعے کے روز قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 137 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 693 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس تناسب گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 3.28 فیصد رہی۔
مزید برآں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث کسی کا انتقال نہیں ہوا، جبکہ متاثرہ افراد میں سے 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
COVID-19 Statistics 08 July 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 21,137
Positive Cases: 693
Positivity %: 3.28%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 165— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 8, 2022