2 ماہ کیلئے لاہور ایئر پورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی عائد

8  جولائی  2022

لاہور میں واقع علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں سے مسلسل پرندے ٹکرانے کے واقعات کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے اہم اقدام کیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر 11 جولائی سے2 ماہ کیلئے الصبح طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی عائد کردی ہے جس کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سی اے اے کی جانب سے جاری مراسلے میں ہدایت دی گئی ہے کہ ملکی و غیر ملکی ایئرلائن مراسلے پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورت میں طیارے کو لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ مون سون کی وجہ سے پرندوں کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے الصبح 5بجے سے صبح کے 8بجے تک کوئی بھی طیارہ ٹیک آف اور لینڈنگ نہیں کرسکے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved