ملک بھر میں کورونا کی مثبت کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد معمولی کمی رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اتوار کے روز قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 385 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 502 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس تناسب گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 2.73 فیصد رہی۔
مزید برآں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 1 مریض انتقال کر گیا، جبکہ متاثرہ افراد میں سے 145 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔