فواد چوہدری کا پنجاب کے ضمنی انتخابات میں بڑی فتح کا دعویٰ

13  جولائی  2022

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما  فواد چوہدری نے  پنجاب کے ضمنی انتخابات میں بڑی فتح کا دعویٰ کردیا۔

گزشتہ روز فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کا سمندر اِس وقت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ کوئی دھاندلی کامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے ضمنی الیکشن جیتے گی ،آج میں نے فیصل آباد،لاہور،شیخوپورہ کا دورہ کیا۔ باقی حلقوں میں بھی رابطے کیے۔ ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کے حق میں ون سائیڈڈ ہوں گے۔

خیال رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوگا، یہ نشستیں پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved