صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر تنویر جمال کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی فن کے شعبے میں خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ مرحوم نے فن اور اداکاری کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں، مرحوم کی فن کے شعبے میں خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
صدر مملکت نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
یاد رہے کہ تنویر جمال کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے، اور جاپان میں ان کا علاج کیا جا رہا تھا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔