بھارت کے معروف پنجابی گلوکار دلیر مہندی کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دلیر مہدی کےخلاف انسانی سمگلنگ کا مقدمہ چل رہا تھا، پٹیالہ کورٹ نے 2003ء کے انسانی سمگلنگ کیس میں اپنا پرانا فیصلہ برقرار رکھا، جس پر بھارت کے معروف گلوکار دلیر مہندی کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دلیرمہندی کو19 سال پرانے کیس میں 2 برس قید کی سزا پوری کرنا ہوگی، معروف گلوکار پر الزام ہے کہ وہ لوگوں سے پیسے لے کرانہیں غیرقانونی طورپربیرون ملک بھیجتے تھے، دلیرمہندی امریکا اورکینیڈا میں کنسرٹس کے دوران لوگوں کو اپنے ڈانس ٹروپ کے طور پر ساتھ لے جاتے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پنجابی گلوکار کو 2018ء میں اس کیس میں 2 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی، دلیرمہندی نے عدالتی فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کی تھی۔