پاکستان کیساتھ معاہدہ ہوا یا نہیں، آئی ایم ایف کا ردعمل سامنے آ گیا

15  جولائی  2022

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر جیری رائس نے پاکستان کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

ڈائریکٹر آئی ایم ایف جیری رائس نے نئی شرائط کو معاہدے کا حصہ  بناتے ہوئے کہا کہ رقم ملنے سے پاکستان کی اسٹرکچرل اصلاحات بڑھیں گی اور میکرو اکنامک صورتحال مستحکم ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنا ریونیو بڑھانا ہو گا اور زیادہ آمدن والے افراد سے ٹیکس وصول کرنا ہو گا، جبکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کو یقینی بنانے، پاور ٹیرف میں بروقت اضافہ، سالانہ ری بیسنگ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ بھی کرنا ہو گی۔

آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پاکستان کو گورننس میں بہتری اور کرپشن میں کمی لانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان پر الیکٹرانک اثاثہ جات ڈکلیریشن سسٹم قائم کرنے اور نیب سمیت انسداد کرپشن سے متعلق اداروں کا ازسرنو جائزہ لینے پر بھی زور دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved