ٹک ٹاک کااہم ترین فیچر متعارف کرانے کا اعلان

15  جولائی  2022

دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے نامناسب مواد یا غیر پسندیدہ ویڈیوز کو روکنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک نے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی کہ جلد ہی تمام صارفین نامناسب مواد کو روکنے کے فیچر کا استعمال کر سکیں گے۔ٹک ٹاک ماہرین ایسے فیچر پر کام کر رہے ہیں، جس کے تحت صارف ان تمام ویڈیوز کو بلاک کر سکیں گے جنہیں وہ دیکھنا پسند نہیں کرتے۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو وہ تمام الفاظ ہیش ٹیگ کے ساتھ ’ناٹ انٹریسٹڈ‘ فیچر میں شامل کرنے پڑیں گے، جن کی ویڈیوز صارفین دیکھنا پسند نہیں کرتے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved