بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین کے حوالے سےگزشتہ روز یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی و پہلے چیئرمین للت مودی سے خاموشی سے شادی کرلی ہے۔
گزشتہ روز للت مودی نے انسٹاگرام پر سشمیتا سین کے ساتھ متعدد تصاویر شیئر کیں اور اس کے ساتھ ایک پیغام بھی پوسٹ کیا جس کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوا۔
للت مودی نے لکھا کہ ’ابھی ابھی ورلڈ ٹور سے لندن واپس آیا ہوں، یہاں میں اپنی better half سشمیتا سین کا تذکرہ کرنا چاہوں گا، بالآخر ایک نئی زندگی کی شروعات ہوگئی ہے، لگتا ہے میں چاند سے بھی اوپر ہوں۔‘
بعد ازاں للت مودی نے خود وضاحت جاری کی اور کہا کہ ’میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ابھی شادی نہیں کی، صرف ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، شادی بھی ایک دن ہو جائے گی۔‘
View this post on Instagram
انہوں نےمزید لکھا کہ ‘کافی وضاحت دے دی، اب اپنی زندگی میں واپس جائیں اور کام کریں’۔