ملک بھر میں کورونا کی مثبت کیسز میں مسلسل اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ہفتے کے روز قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 451 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 737 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس تناسب گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 3.28 فیصد رہی۔
مزید برآں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 10 مریض انتقال کر گئے، جبکہ متاثرہ افراد میں سے 189 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
COVID-19 Statistics 16 July 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 22,451
Positive Cases: 737
Positivity %: 3.28%
Deaths: 10
Patients on Critical Care: 189— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 16, 2022