عمران ریاض کی گرفتاری کا معاملہ، عمران خان اور مریم نواز آمنے سامنے آگئے

16  جولائی  2022

صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کے معاملے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور  مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز  آمنے سامنے آگئے۔

عمران خان نے کہا کہ عمران ریاض کو ایسے پنجرے میں رکھا گیا، ایسا سلوک تو مہذب ملکوں میں کسی جانور کے ساتھ نہیں ہوتا، جس کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ مجھے کئی ماہ تک سزائے موت کی کوٹھری میں رکھا گیا، جہاں  کمرے  اورباتھ روم کے درمیان بھی کوئی دیوار نہیں تھی، کیا آپ کو اس کوٹھری کی تصویریں بھیجی جائیں؟

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اینکر پرسن عمران ریاض کو زہر دیے جانے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ عمران ریاض کو ایسی جیل میں رکھا گیا جہاں مہذب ممالک جانور کو بھی نہ رکھیں، عمران ریاض کو زہر دینےکا بھی شبہ ہے، تمام ذمہ داروں کو شرم آنی چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved