سب کے سامنے کہتا ہوں کہ مجھ پر آرٹیکل 6 لگاؤ، عمران خان

16  جولائی  2022

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کو چیلنج کیا ہے کہ مجھ پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ بناؤ۔

لاہور کے حلقہ پی پی 170 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے ادب سے پوچھنا چاہتا ہوں، ایک جج نے کہا ہے میرے اوپر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، عارف علوی اور قاسم سوری کا کیا قصور ہے؟

عمران خان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا خط کے معاملے پر اس پر تحقیقات نہیں ہوئیں، سپریم کورٹ سے پوچھتا ہوں تحقیقات کس نے کرنی تھیں؟ اس حکومت کا کام تھا کمیشن بناتے مگر یہ کیسے بناتے؟ نواز شریف، شہباز شریف، آصف زرداری تو خود اس میں ملوث تھے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ صدر نے خط لکھا کمیشن بناؤ اس کی تحقیقات کرو، ملک کے ساتھ اتنا بڑا سانحہ ہوتا ہےلیکن سپریم کورٹ سےبھی کوئی تحقیقات نہیں ہوتیں، سب کے سامنے کہتا ہوں کہ مجھ پر آرٹیکل 6 لگاؤ۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھ پر آرٹیکل 6 لگایا تو مجھے موقع مل جائے گا سب کچھ عدالت کو بتانے کا کہ کس کس نے ملک کیساتھ غداری کی۔

یاد رہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے تحریری فیصلے میں جسٹس مظہر عالم کا اضافی نوٹ میں کہنا تھا کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ اور صدر، وزیراعظم کی اسمبلیاں تحلیل کی کارروائی سے عوام کی نمائندگی کا حق متاثر ہوا، آرٹیکل 5 کے تحت آئین پاکستان کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 6 کی کارروائی کا راستہ موجود ہے۔ پارلیمنٹیرین فیصلہ کریں کہ آرٹیکل 6 کی کارروائی پر عمل کرا کرمستقبل میں ایسی صورتحال کیلئے دروازہ کھلا چھوڑنا ہے یا بند کرنا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved