اگر قیمتیں بڑھانا پڑیں تو بڑھائیں گے، وزیر خزانہ

16  جولائی  2022

 وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل  کا کہنا تھا کہ دوست ملک جلد پاکستان میں 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوبارہ قیمتیں بڑھانا پڑیں تو بڑھائیں گے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔اگر  دوبارہ قیمتیں بڑھانا پڑیں تو بڑھائیں گے۔دوست ملک جلد پاکستان میں 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، مالیاتی پیکج ملے گا۔ایک دوست ملک سے 1.2 ارب ڈالر کا ادھار تیل ملے گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہاکہ عمران خان نے اپنے دوستوں کو ایمنسٹی دی ملک کے لئے کچھ نہیں کیا۔آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ بھی عمران خان نے خود توڑا۔تحریک انصاف کے دور میں بجٹ خسارہ بڑھا۔ بجٹ خسارے کے لئے کہیں سے رقم پوری کرنی پڑتی ہے۔ فیول مہنگا ہونے پر  عمران خان شمسی توانائی  کی طرف نہیں گئے۔ حکومت کو پاور سیکٹر میں 1300 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ پاکستان میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں سنی تھی یہ بھی عمران خان کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا تھا ٹیکس محصولات کو د گنا کریں گے نہیں کر سکے۔

عمران خان کی حکومت گئی تو ملک بحران میں تھا اوردیوالیہ پن کی طرف جا رہا تھا۔ ہماری کوشش ملک میں معاشی استحکام لانا تھا ہم اس میں کامیاب ہوگئے ہیں۔اس استحکام کے بعد عوام کی خوشحالی آئے گی۔ میرا وعدہ ہے ہم افراط زر کو کم کریں گے۔اگلے سال گرمیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔آئندہ مالی سال تک زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved