ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ،چیف الیکشن کمشنر بڑا اعلان

17  جولائی  2022

 پنجاب اسمبلی کی 20 سیٹوں پر ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ میں مداخلت کوبرداشت نہیں کیاجائےگا، خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف فوری ایکشن لیاجائے۔

چیف الیکشن کمشنر  نے کہا کہ  اپناووٹ اپنی پسندکےامیدوارکےحق میں ضرورکاسٹ کیاجائے، ووٹ کاسٹ کرنےسےنہ صرف جمہوریت مضبوط ہوگی بلکہ ملک مزیدمستحکم ہوگا، قانون کی خلاف ورزی اورپرتشددواقعات کی بالکل اجازت نہیں ۔چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ  قانون کی خلاف ورزی اورپرتشددواقعات کافوری نوٹس لیاجائے۔

خیال رہے کہ   پنجاب اسمبلی کی خالی ہونے والی 20 سیٹوں پر ضمنی انتخابات کیلئے میدان سج گیا  جہاں پولنگ کا عمل جاری ہے ۔لاہور میں بھی 4 حلقوں میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے جن میں پی پی  158 ، پی پی 167 ، پی پی 168 اور پی پی 170 کے حلقے شامل ہیں ۔ چاروں حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف مد مقابل ہیں ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved