ملک بھر میں کورونا کے باعث گزشتہ روز 5 افراد انتقال کر گئے ہیں۔
پیر کے روز قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 361 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 492 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس تناسب گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 2.42فیصد رہی۔
COVID-19 Statistics 18 July 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 20,361
Positive Cases: 492
Positivity %: 2.42%
Deaths: 05
Patients on Critical Care: 169— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 18, 2022
مزید برآں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 5 مریض انتقال کر گئے، جبکہ متاثرہ افراد میں سے 169 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔