ٹوئٹر پر جاری بیان میں محمد حفیظ نے کہا کہ ‘پاکستان کی عوام نے ضمنی الیکشن میں اپنی سیاسی پختگی اور آگاہی پر فیصلہ دیا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘اب دیکھنا یہ ہے کہ ہمارے سیاسی لیڈرز ان نتائج کو کیسے لیتے ہیں’۔
کرکٹر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ‘عمران خان اور ان کے سیاسی کارکنان کو مبارک ہو’۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ‘ایک مرتبہ پھر آپ پر ایک بھاری ذمہ داری ہے کہ پاکستان کے لوگوں کے لیے کچھ کیا جائے’۔
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جب کہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔
People of Pakistan given a strong verdict on their political awareness & maturity in #Elections2022. Let’s see how our political leaders wil take this result. Congratulations @ImranKhanPTI & all his political workers. Once again big responsibility to deliver for the people of 🇵🇰
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) July 18, 2022