پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے سری لنکا کے خلاف آنجہانی آسٹریلوی لیجنڈری اسپنر شین وارن کی مشور زمانہ ‘بال آف دی’ سنچری کی یاد تازہ کردی۔
4 جون 1993 کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ایشز ٹیسٹ میں مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میدان میں شین وارن نے انگلش بیٹرمائیک گیٹنگ کو اپنی حیران کن لیگ اسپن بولنگ سے بولڈ کیا تھا۔
شین وارن کی گیند لیگ اسٹمپ پر گری جو حیران کن طور پر ٹرن ہوکر مائیک گیٹنگ کے بلے کو مس کرتی ہوئی آف اسٹمپ پر جا لگی جس کے بعد انگلش بیٹر بھی حیران رہ گئے۔
#OnThisDay in 1993: Shane Warne. Mike Gatting. Ball of the Century.
(📹 @lancscricket)pic.twitter.com/yhZS2FBWqE
— 7Cricket (@7Cricket) June 4, 2021
بعد ازاں اس گیند کو بال آف دی سنچری قرار دیا گیا۔
دوسری جانب تقریباً 29 سال بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے گال میں جاری سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شین وارن کی بال آف دی سنچری سے ملتی جلتی گیند کروا کر سری لنکن بیٹر کوشل مینڈس کو پویلین بھیجا۔
ہوا کچھ یوں کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن سری لنکن بیٹر کوشل مینڈس 76 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے کہ یاسر شاہ نے ایک بہترین لیگ اسپن بال سے انہیں بولڈ کردیا۔
یاسر شاہ کی جانب سے مینڈس کو کروائی گئی گیند بظاہر شین وارن کی بال آف دی سنچری کی طرح لیگ اسٹمپ پر پچ ہو کر بیٹر کے بلے کو دھوکا دیتے ہوئے آف اسٹمپ پر جاکر لگی۔
یاسر شاہ کی بہترین گیند پر کمنٹیٹر بھی انہیں داد دیے بغیر نہ رہ سکے جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اسے شین وارن کی بال آف دی سنچری سے تشبیہ دی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھلے جارہے میچ میں تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا۔
تیسرے دن کے اختتام پر سری لنکا نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 329رنز بنائے ہیں جب کہ دنیش چندی مل 86 اور پراباتھ جے سوریہ 4 رنز بناکر کریز پرموجود ہیں۔
سری لنکا کو پاکستان کے خلاف 333 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔
Yasir Shah today bowled one of the finest ever leg spin against Sri Lanka. Reminded of Shane Warne’s ball of the Century. pic.twitter.com/mPkzIdiHGL
— Yasir Mahmood (@MofaYasir) July 18, 2022