پاکستانی کرکٹ فینز کیلئے بری خبر، شاہین شاہ آفریدی فٹنس مسائل کا شکار

19  جولائی  2022

سری لنکا میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کو فٹنس مسائل درپیش ہیں۔

ترجمان قومی ٹیم کے مطابق گزشتہ روز فیلڈنگ کے دوران شاہین آفریدی کی ٹانگ میں کھنچاؤ ہوا تھا جس کے بعد کرکٹر  کو ابتدائی طور پر آئس ٹریٹمنٹ دی گئی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ شاہین کی ٹانگ میں درد کم نہ ہوا تو ایم آر آئی کروایا گیا جس کے بعد ان کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

ترجمان کے مطابق شاہین آفریدی گھٹنے سے نیچے تکلیف محسوس کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved