پاکستانی ایتھلیٹ عرفان محسود نے 60 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 54 جمپ سکواٹس کرکے نیا ریکارڈ بنا لیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نئے سے نیا ریکارڈ بنا کر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا رہے ہیں۔ گینیز بک میں پاکستان کا سبزہلالی پرچم بلند رکھنے والے عرفان محسود نے اس بار 60 پائونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 54 جمپ سکواٹس کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔
عرفان محسود عالمی سطح پر سب سے زیادہ جمپنگ جیکس کٹیگری میں عالمی ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ سو اور 80 پائونڈ وزن کے ساتھ گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے واحد کھلاڑی کا اعزاز بھی عرفان محسود کو حاصل ہے۔ عرفان محسود اب تک نو ممالک بھارت، امریکہ، برطانیہ، فرانس، فلپائن،عراق، مصر اور اٹلی کے ریکارڈز توڑ چکے ہیں۔