پی ٹی آئی رہنماوں کو ووٹ کے بدلے 50 کروڑ تک کی پیشکش

20  جولائی  2022

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر مراد راس نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے ہمارے ایم پی ایز کو 50 کروڑ تک کی پیشکش ہو رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےتحریک انصاف کے رہنما مراد راس کا کہنا تھا کہ دوبارہ پیسہ چل رہا ہے اور ہمارے ایم پی ایز کو 30 سے 50 کروڑ کی پیشکش ہو رہی ہے، یہ ہاری ہوئی پارٹی ہے، یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ حکومت بنا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال نے کہا کہ الیکشن کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہیں لیکن پھر مویشی منڈی لگائی جا رہی ہے، عبرتناک شکست کے بعد بھی انہیں سمجھ نہیں آ رہی، یہ ضمیر فروزشی کر کے دوسروں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کر رہے۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم جنگ نہیں لگانا چاہتے، ہم 15 سیٹیں ہم جیت چکے ہیں، لوگ بتا چکے وہ کس پارٹی کو چاہتے ہیں، یہ لوگ جمہوریت کے دشمن ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ رانا ثنااللہ دھمکیوں والا لہجہ سنبھالیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قتل عام بھی آپ نے کیا، لوٹوں کی سیاست ٹھیک ہوتی تو عوام آپ کو ووٹ دیتی۔ ان کا کہنا تھا کہ آواز خلق کو نقارہ خدا سمجھو، اگر وزارت اعلیٰ کے الیکشن میں ضمیر فروشی ہوئی تو پی ٹی آئی آرام سے نہیں بیٹھے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved