ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.1 فیصدریکارڈ

30  ‬‮نومبر‬‮  2021

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 42 ہزار  577 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 475 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 10 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.1 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 905 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 327 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 42236 ہوگئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved