حلف لے کر کہتا ہوں کسی کو کوئی پیسہ آفر نہیں کیا، عطا طارڑ

21  جولائی  2022

وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حسب معمول رونا شروع کردیا ہے، فواد چوہدری قرآن پر ہاتھ رکھ کر حلف لیں کہ میں نے کسی رکن کو چالیس کروڑ روپے کی پیش کش کی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر داخہ پنجاب عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اس لیے رو رہے ہیں کہ وہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کو وزیر اعلیٰ نامزد کرچکے ہیں، اسی وجہ سے پی ٹی آئی کے اراکین پرویز الہیٰ کو ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، آج ان کی پارلیمانی پارٹی میں صرف 100 اراکین آئے جبکہ ان کی تعداد 188 ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری میری گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ ان کا خود پتہ نہیں کہ انہوں نے اگلا الیکشن کس جماعت کی ٹکٹ پر لڑنا ہے، یہ اب تک 5 جماعتیں تبدیل کر چکے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ فواد چوہدری رونا بند کر دیں۔ عطا تارڑ نے الزام عائد کیا کہ یہ اپنے چچا کے نام پر دونوں فریقین سے پیسے پکڑتے تھے، ان کی کمائی کا ایک پیسہ حلال کا نہیں ہے ، فواد چوہدری الزام لگا رہے ہیں کہ میں نے ان کے ایم پی اے چوہدری مسعود کو 40 کروڑ کی پیش کش کی جبکہ وہ تو تین اپریل 2022 کو پارٹی پالیسیوں سے تنگ آکر اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ میں قرآن پر حلف دینے کو تیار ہوں کہ چوہدری مسعود کو کوئی پیسہ آفر نہیں کیا گیا، فواد چوہدری قرآن پر حلف لے کر ثابت کردیں تو ہمیشہ کیلیے سیاست چھوڑ دوں گا اگر ایسا نہیں ہے تو وہ بیان بازی سے گریز کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved