وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے قبل مونس الہی کی عمران خان سے اہم ملاقات

22  جولائی  2022

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کیلئے  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ 

تفصیلات  کے مطابق ملاقات میں مونس الٰہی  کے ہمراہ حسین الٰہی بھی شامل تھے جس میں  عمران خان کو  پی ٹی آئی اور ق لیگ کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ پارلیمانی قوت اور اکثریت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے،انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی انتظامی کوشش برداشت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا فیصلہ آج ہوگا، مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہٰی پھر آمنے سامنے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved