پرویز الہی نے اسمبلی ہال میں پولیس سیکورٹی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

22  جولائی  2022

وزیراعلی پنجاب کے انتخاب پر پرویز الہی نے اسمبلی ہال میں پولیس سیکورٹی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی سپیکر، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔ پرویز الہی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں اکثریت کھونے کے بعد حمزہ شہباز شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ غیر آئینی اقدامات کر کے انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سپریم کورٹ یکم جولائی کو صاف اور شفاف انتخابات کا حکم دے چکی، شکست نظر آتے ہوئے ن لیگ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

 درخواست میں کہا گیا کہ سارجنٹس کی جگہ پولیس کی اسمبلی ہال میں تعیناتی کا غیر قانونی نوٹس جاری کیا جاچکا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ آئی جی پنجاب کو حکم دیا جائے کہ کوئی پولیس والا اسمبلی ہال داخل نہ ہو، سارجنٹس کو اسمبلی ہال کی سیکورٹی کرنے دی جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved