ملکی سیاسی حالات میں اسٹیبلشمنٹ کا مداخلت کا فیصلہ، عام انتخابات کی تاریخ سامنے آ گئی

23  جولائی  2022

ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی بحران کے باعث اسٹیبلشمنٹ نے سیاسی معاملات میں ثالثی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کو بحران سے بچانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے نرم مداخلت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین میں مذاکرات کے ذریعے رواں برس اکتوبر میں عام انتخابات کی راہ ہموار کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دوران ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد ہونے اور حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد ملک کو درپیش سیاسی بحران میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ کا یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved