افغان عوام کی معاشی ترقی کیلئے موثر کوششیں کرنا ہوں گی، آرمی چیف

30  ‬‮نومبر‬‮  2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغان عوام کی معاشی ترقی کیلئے موثر کوششیں کرنا ہوں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کے چیف آف اسٹاف نیشنل گارڈ نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی اور سیکیورٹی صورتحال اورمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ روایتی تعلقات برقرار رکھنے کی خواہش رکھتا ہے اور بحرین سے مختلف شعبوں میں طویل المدتی اور دیرپا تعلقات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کیلئے افغانستان پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا جبکہ افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے چیف آف اسٹاف نیشنل گارڈ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا اور پاکستان کے ساتھ وسیع تر تعاون جاری رکھنے کا اظہار بھی کیا۔ بحرین کے چیف آف اسٹاف نیشنل گارڈ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار اور علاقائی استحکام کیلئے تعاون کو بھی سراہا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved