آج لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے متعلق کوئی ابہام نہیں، قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ میں ترمیم پر ووٹ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت نے کیا تھا، جو کہ ایک درست فیصلہ تھا، قوموں کی زندگی میں ایسے کئی موڑ آتے ہیں ، لہٰذاقومی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دینی چاہیے۔
جبکہ دوسری جانب 23 ستمبر 2021ء کواسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کی حمایت میں ووٹ دینے کے گناہ میں شامل نہیں تھیں۔